چیچہ وطنی(سماج نیوز)ڈپٹی کمشنر ساہیوال ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر رفاقت کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی چیچہ وطنی کا دورہ کیا۔ اپنے وزٹ کے دوران انہوں نے منڈی میں لائی جانے والی اجناس کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔اس کے علاوہ منڈی میں ہونے والی بولی کاجائزہ بھی لیا۔ بعد ازاں انہوں نے اشیاءکو سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے اسٹاک رجسٹر اور رجسٹر شکایات سمیت دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔