پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی یورو2 سے یورو5 کرنے اور الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی یورو2 سے یورو5 کرنے اور الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول و ڈیزل کی یورو 2 سے یورو 5 پر منتقلی کی منظوری کے بعد
سماج ٹی وی کی وزیر اعظم کے سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم سے ایک معلوماتی گفتگو۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل سے متعلق تاریخی فیصلہ کر لیا،جس کے بعد پاکستان میں پٹرول و ڈیزل کوالٹی یورو 2 سے یورو 5 تک بڑھائی جائے گی۔ اس حوالے سے سماج نیوز ایچ ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 6 ماہ پہلے پٹرول کی کوالٹی بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا، یکم اگست سے پٹرول یورو 5 پر منتقل کر دیا جائےگا جبکہ ڈیزل جنوری2021 سے یورو 5 کے برابر چلا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 70 فیصد پٹرول اور 40 فیصد ڈیزل درآمد ہو رہا ہے،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو یورو 2 سے یورو 5 پرمنتقل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں صرف یورو 5 ہی دستیاب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اب بیرون ملک سے تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تین سال میں ٹیکنالوجی لائیں گے، یورو 4 پٹرول برآمد کریں گے،2020 کے آخر تک پٹرول یورو 5 پر منتقل کریں گے۔