لاک ڈاٶن انٹرٹینمنٹ
دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نے انسان کی زندگی کو گھروں کی دیواروں میں قید کرکے رکھ دیا۔ زندگی کے دلچسپی اور رونق ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ اور لوگ کمپیوٹر اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر اپنی اپنی زندگی میں دلچسپی کے رنگ بھر رہے ہیں۔
ایسے میں دبئی میں موجود پاکستان کے نامور اور ہر دلعزیز سوشل میڈیا آرٹسٹ میکس اورڈن عرفان شاہ یوٹیوب پر لاک ڈاٶن کے دوران لوگوں کو ڈپریشن اور بوریت سے بچانے کیلئے ایک فیملی شو کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں دنیا بھر سے لوگ لایئو کالز پر ان کے شو کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس شو کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر سے لوگوں نے اسے دیکھا اوراس شو نے پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس شو کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس شو میں دبئی سے بیسٹ انٹر ٹینر شعیب احمد بیسٹ سوشل میڈیا آرٹسٹ میکس اورڈن عرفان شاہ اور لندن سے زائنہ احمد ہوسٹ کر رہی ہیں۔ مزید تفصیلات کےلئے میکس آرڈن عرفان شاہ کا فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل ملاحظہ کیجیئے۔۔۔۔